حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، امیرالمؤمنین علیہ السلام کے کلماتِ قصار کی شرح پر مشتمل کتاب "الحکمۃ البالغۃ" کو سید ابوالحسن دستغیب شیرازی نے تحریر کیا ہے۔ اس کا ترجمہ جناب مرتضی رحیمی نژاد نے کیا ہے اور بوستان کتاب پبلشرز نے آیت اللہ سید علی اصغر دستغیب کے زیرِ نظر اسے شائع کرنے کی سعادت حاصل کی ہے۔
امیرالمؤمنین علیہ السلام کے کلمات ہمیشہ دانشوروں کے لئے حیرت کا باعث اور توجہ کا مرکز رہے ہیں۔ ہر ایک نے اپنی بضاعت کے مطابق ان کلمات کے متعلق اپنی عقیدت کا اظہار کیا ہے اور ان کی تشریح کے لئے قلم اٹھایا ہے۔
مرحوم سید ابولحسن دستغیب نے امیرالمؤمنین علیہ السلام کے کلماتِ قصار میں سے منتخب کلمات کی تشریح ایک الگ انداز میں کی ہے۔
اس سلسلہ میں انہوں نے عرب زبان کے ادیبوں کے اشعار سے بھی استفادہ کیا ہے۔ اس کتاب میں امیرالمؤمنین علیہ السلام کے 489 کلماتِ قصار کی شرح بیان کی ہے۔